گارمنٹس سینٹر میں لباس تبدیل کرنیوالی خواتین کی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنیوالا باپ اوربیٹاگرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Father and son arrested for making videos of ladies changing clothes in Garments centre

راولپنڈی :گوجرانوالہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود میں واقع نایاب سوٹنگ سینٹر کے ٹرائی روم میں میں خفیہ کیمرے نصب کرکے خواتین کی برہنہ ویڈیو بنا نے والا باپ اور بیٹا گرفتار، پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ۔

گجرانوالہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود میں واقعہ نایاب سوٹنگ سینٹر کے ٹرائی روم میں خواتین کی برہنہ ویڈیو بناکر بلیک میل کرکے عصمت دری اور پیسے لوٹے جاتے تھے۔

ایک متاثرہ خاتون کے بھائی نے بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ لیڈیز کپڑوں کی خریداری کے لیے نایاب سوٹنگ سینٹر جاتے تھے۔

ایک دن میری بہن سلے ہوئے کپڑے خریدنے گئی تو دکان کے مالک محمد اسلم اور اس کے بیٹے عمراسلم نے میری ہمشیرہ کو کپڑے پہن کر چیک کرنے کے لئے دکان کے اوپر والے پورشن میں بھیج دیا ۔

میری ہمشیرہ نے کپڑے تبدیل کرتے ہوئے خفیہ کیمروں کو دیکھ لیا جس کے بعد ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے مطالبے پر ملزمان نے دھمکی دی کہ تمہاری پہلے کی بھی برہنہ ویڈیوز ہمارے پاس ہیں اگر تم نے کسی کو بتایا تو ہم تمہاری برہنہ ویڈیوز ز وائرل کر دیں گے ۔

متاثرہ خاتون کے بھائی کا کہنا ہے کہ ملزمان واقعہ کے بعد میری ہمشیرہ کو غیر اخلاقی کاموں اور پیسوں کے لئے بلیک میل کرنے لگے جبکہ ملزمان نے میری ہمشیرہ کوبلیک میل کرکے ایک لاکھ بیس ہزار روپے وصول کیے ۔

ملزمان پیسے لینے کے باوجود خاتون کو مسلسل بلیک میل کرتے رہے جس کے بعد انہوں نے تمام روداد اپنے بھائی کو بتادی جس کے بعد پولیس کو شکایت کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی کا مشہور قاتل عربی سلطان اور بیٹا منصور سلطان گرفتار

پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کی ویڈیوز بنانے اور بلیک میل کرنے کے حوالے سے ملزمان سے مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔

Spycam in changing room’ Police arrests two culprits in Gujranwala

Related Posts