وزن گھٹانے کے لیے روزہ رکھنا ڈائٹنگ سے زیادہ فائدہ مند ہے۔طبی ماہرین

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزن گھٹانے کے لیے روزہ رکھنا ڈائٹنگ سے زیادہ فائدہ مند ہے۔طبی ماہرین
وزن گھٹانے کے لیے روزہ رکھنا ڈائٹنگ سے زیادہ فائدہ مند ہے۔طبی ماہرین

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر صحت اور وزن گھٹانے کے لیے ڈائٹنگ سے بہت کم لوگ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں، اس کی بجائے بہتر یہ ہے کہ ایک دن چھوڑ کر اگلے دن روزہ رکھ لیا جائے یا فاقہ کر لیا جائے۔ اس سے صحت حد درجہ بہتر ہوگی اور وزن میں واضح کمی ہوگی۔

سوئٹزرلینڈ کی میڈیکل یونیورسٹی آف گراز میں کی گئی تحقیق کے مطابق روزے  یا فاقے سے مراد کھانے سے مکمل پرہیز ہے۔ اس دوران اگر پانی پی لیا جائے تو اس میں کوئی ہرج نہیں، تاہم جسم کو غذائیت دینے والا کوئی مشروب نہیں لینا چاہئے۔

طبی تحقیق کے دوران 60 صحت مند افراد میں سے 30 کو کھانے پینے کی مکمل آزادی دی گئی اور باقی افراد کو 48 گھنٹوں میں سے مسلسل 36 گھنٹوں تک صرف پانی سے گزارا کرنے کی ہدایت دی گئی تاہم باقی 12 گھنٹوں کے دوران وہ جو چاہیں کھا سکتے تھے۔ یہ تحقیق ایک مہینے تک جاری رہی جس کے دوران روزانہ آزادی سے کھانے پینے والے افراد کی صحت میں کوئی بہتری دیکھنے میں نہ آسکی۔

یہ بھی پڑھیں: روشنیوں کے شہر میں 200 سے زائد چینی شہریوں میں ڈینگی کے مرض کی تصدیق

مطالعےسے معلوم ہوا کہ ہر تیسرے دن جو لوگ فاقہ کر رہے تھے ان کے دل اور خون کی رگوں کی کارکردگی میں بہتری آئی اور وزن میں بھی فی کس تقریباً ساڑھے 3 کلوگرام کی کمی دیکھنے میں آئی جو ایک حوصلہ افزا بات تھی۔

طبی تحقیق کے پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد دوسرے مرحلے پر مزید 30 رضا کاروں کو 6ماہ تک اسی معمول پر رکھا گیا، اور جائزہ لیا گیا کہ کیا فاقہ کرنے کے کوئی منفی اثرات بھی مرتب ہوئے یا نہیں۔ اس سے پتہ چلا کہ ایسے کوئی منفی اثرات نہیں جن کے تحت ہر تیسرے دن کھانا نہ کھانے کے معمول کو نقصان دہ قرار دیا جائے۔

محققین کا کہنا ہے کہ بے شک پورا دن کچھ نہ کھانا اور پانی پر گزارہ کرنا مشکل ہے، تاہم وزن گھٹانے اور بہتر صحت حاصل کرنے کے لیے اب تک اس سے بہتر کوئی تجویز نہیں دی جاسکی۔ ڈائٹنگ سے بہتر ہے کہ آپ ہر تیسرے روز فاقہ کر لیا کریں، بے شک اس دوران پانی کا استعمال کیا جائے، تاہم جو لوگ غذائیت یا وٹامن کی کمی کا شکار ہوں، انہیں ایسے تجربے سے گریز کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں: انسانی خلیات میں پروگرامنگ سے تخلیق کیے گئے کورنیا سے خاتون کی بینائی بہتر ہو گئی

Related Posts