فٹنس مسائل سے دوچار فاسٹ بولر حسن علی کی انجری نے جان نہیں چھوڑی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانحہ مری، افسوسناک ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کیا جائے، حسن علی کی اپیل
سانحہ مری، افسوسناک ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کیا جائے، حسن علی کی اپیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:فٹنس مسائل سے دوچار میڈیم فاسٹ بولر حسن علی انجری سے نجات نہیں حاصل نہیں کرسکے، جس کے باعث وہ قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راونڈ میں بھی شرکت نہیں کرپائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فٹنس مسائل سے دوچار فاسٹ بولر حسن علی اپنی انجری سے مکمل نجات نہیں پاسکے، پی سی بی کے میڈیکل پینل کی تجویز پر انہوں نے قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حسن علی نے کمر کی تکلیف سے نجات پانے کے بعد ابھی تک قائد اعظم ٹرافی کے 2 میچز میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کی ہے، جن میں سندھ کے خلاف میچ میں انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ناردرن کے خلاف کھیلے گئے میچ میں وہ 6.2 اوورز کرانے کے بعد ہی گراونڈ سے باہر چلے گِئے تھے، اس میچ میں ان کی وکٹوں کی تعداد دو رہی ہے۔وہ کوئی خاص پرفارمنس نہیں دے پائے۔

دوسری جانب اظہر علی کی جگہ عثمان صلاح الدین سینٹرل پنجاب کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ عمران فرحت بلوچستان ٹیم کی قیادت کریں گے، ان سے پہلے یاسر شاہ اور عمران بٹ کپتان تھے۔

Related Posts