کوریا کے نئے آؤٹ ڈور شو نے فیشن کی دنیا میں تاریخ رقم کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیول: کوریا کی لگژری فیشن برانڈ کے نئے آؤٹ ڈور شو نے فیشن کی دنیا میں تاریخ رقم کردی ہے جسے عوام کی بڑی تعداد نے بے حد پسند کیا۔

تفصیلات کے مطابق لگژری فیشن برانڈ لوئس ویٹن نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں تاریخی جمسگیو بریج پر آؤٹ ڈور رن وے فیشن شو منعقد کرکے تاریخ رقم کی جسے ملک بھر میں خواتین کا پہلا پری فال شو کہا جارہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

سونیا حسین کی نئی فلم  اچھا بزنس کرنے میں کامیاب

عالمی میڈیا (سی این این) کی رپورٹ کے مطابق فیشن ہاؤس اور جنوبی کوریا کے شہر سیول دونوں میں شو نے اہم اعزاز اپنے نام کیا جس کیلئے فیشن انڈسٹری اپنے روزمرہ معمولات سے وقت نکالنے پر مجبور ہوگئی۔

دی ٹیل آف ٹو اینڈ فرو کے نام سے ملبوسات کی نئی کلیکشن متعارف کرائی گئی جس میں متعدد اسٹائلز اور میٹرئیلز استعمال ہوئے۔ فیشن شو کی انتظامیہ میں برانڈ کے آرٹسٹک ڈائریکٹر نکولس گسکوئیرے سرِ فہرست نظر آئے۔ 

عوام الناس کیلئے شو کی لائیو اسٹریم سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اور فیشن کی تعلیم حاصل کرنے والے 100 مقامی طلبہ و طالبات کو شو میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ ناظرین و سامعین میں کلو گریس مارٹیز، جیڈن اسمتھ اور دیگر اہم ستارے بھی شامل تھے۔

Related Posts