فریال محمود کا بولڈ لباس شدید تنقید کی زد میں آگیا

مقبول خبریں

کالمز

friend

دوست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف اداکارہ فریال محمود بولڈ لباس پہننے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

گزشتہ شب کراچی میں ’فلم وکھری‘ کا پریمیئر ہوا جس میں فلم کی کاسٹ سمیت دیگر شوبز ستاروں نے شرکت کی، پریمیئر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ارم پروین بلال کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم وکھری میں فریال محمود نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سہیل سمیر، طوبیٰ صدیقی، گلشن مجید، سلیم معراج اور بختاور مظہر شامل ہیں۔

فلم کے پریمیئر کے موقع پر فریال محمود بولڈ لباس میں ملبوس تھیں، اداکارہ کی تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے اُنہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

نور عباسی نامی صارف نے کہا کہ فریال محمود نے تو حد ہی کردی ہے۔

Far1

ایک صارف نے کہا کہ حد ہوگئی ہے، کچھ مسلمان ہونے کا خیال کرو، شرم کرو۔

far2

آفرین نامی صارف نے کہا کہ ان شاللہ! یہ فلم فلاپ ہوگی، کوئی نہیں دیکھے گا۔

far3

سعد نامی صارف نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں، یہ خود کو مسلمان کہتی ہیں، شرم کرو۔

far4

اقرا نامی صارف نے کہا کہ یہ سب تو ضرورت سے زیادہ بیہودہ اور واہیات ہوتی جارہی ہیں۔

far5

Related Posts