فریال محمود کا اپنے سابقہ شوہر سے متعلق انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فریال محمود کا اپنے سابقہ شوہر سے متعلق انکشاف
فریال محمود کا اپنے سابقہ شوہر سے متعلق انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی اداکارہ فریال محمود نے سابق شوہر و اداکار دانیال راحیل سے طلاق ہونے سے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔

فریال محمود اور دانیال راحیل 2020 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے لیکن بدقسمتی سے جوڑے کی شادی زیادہ نہ چل سکی اور 2022 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

فریال محمود نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران طلاق پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بتایا کہ طلاق یافتہ ہونے پر معاشرے میں کس طرح کا سلوک روا رکھا جاتا ہے۔
انہوں نے اس بارے میں پوڈکاسٹ میں گفتگو کی کہ کیسے ایک عورت کو طلاق یافتہ کا لقب ملتا ہے اور اس کے والدین کہتے ہیں کہ مر جانا لیکن گھر واپس مت لوٹنا۔

فریال محمود نے کہا کہ ایسے والدین کی سوچ بالکل غلط ہے کیونکہ وہ جس اولاد کو دنیا میں لائے ہیں اس کی ذمہ داری انہی پر عائد ہوتی ہے، طلاق کا مطلب یہ نہیں کہ دنیا ختم ہوگئی بلکہ یہ عورت کیلیے زندگی کی نئی شروعات کا موقع بھی ہو سکتا ہے۔

منوج واجپائی کی ڈارک کامیڈی، تھرلر سیریز کلر سوپ کب ریلیز ہوگی؟

انہوں نے بتایا کہ میں اپنی گھریلو ملازمہ کو حوصلہ دیتی ہوں جو جسمانی تشدد کے باعث شادی ختم کرنا چاہتی ہے، وہ میرے بہت قریب ہے اور اچھی ہے لیکن اپنی طلاق لینا چاہتی ہے۔

Related Posts