امریکی ٹی وی کے مقبول میزبان جیفری اسپرنگر کینسر کے باعث انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی ٹی وی کے مقبول میزبان جیفری اسپرنگر 79 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کرگئے۔

جیفری اسپرنگر نے 27 برس کے طویل عرصے تک ٹی وی شو کی میزبانی کی اور ان کے شو مہمانوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کی وجہ سے بہت مشہور تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق میزبان کوکچھ ماہ قبل لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ اس بیماری سے جانبر نہ ہوسکے۔

1991 سے ’دی جیری اسپرنگر شو‘ کا آغاز ہوا اور اس میں عام لوگوں کے سماجی مسائل اور امریکی سیاست پر گفتگو کی جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

فلم فیئر ایوارڈز کی پروقار تقریب، اعزاز حاصل کرنے والے فنکاروں کی مکمل فہرست

کچھ عرصے بعد شو کا فارمیٹ تبدیل ہوگیا اور اس میں دھماکا خیز مواد دکھایا جانے لگا، اکثر اوقات مہمان اپنے خاندانی مسائل پر گفتگو کرنے آتے اور ان کو سیکورٹی گارڈز کے ذریعے شو سے رخصت کیا جاتا تھا۔

90 کی دہائی میں یہ شو امریکی ٹی وی ریٹنگ میں سب سے مشہور پروگرام بن گیا اور اس نے اوپر ونفرے کے شو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

Related Posts