معروف اداکار شکیل احمد 85برس کی عمر میں چل بسے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
معروف اداکار شکیل احمد 85برس کی عمر میں چل بسے
معروف اداکار شکیل احمد 85برس کی عمر میں چل بسے

ملک کے سینئر اداکار اور پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی پہچان شکیل احمد 85 برس کی عمر میں فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سینئر اداکار شکیل احمد طبیعت کی خرابی کے باعث گزشتہ چند روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جو جمعرات کے روز انتقال کرگئے۔

انہوں نے متعدد لازوال ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا،جبکہ شکیل احمد کا اصل نام یوسف کمال تھا۔

اہلخانہ نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ شکیل احمد کا بائی پاس آپریشن بھی ہوا تھا وہ کئی سال سے علیل تھے۔جبکہ وہ اپنی صحت کی خرابی کے باعث چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھے۔

شکیل احمد کے مشہور ڈراموں میں انکل عرفی، آنگن ٹیڑا، ان کہی شامل ہیں۔ مرحوم کی نمازجنازہ آج بعد نماز عصر اداکی جائیگی۔

مزید پڑھیں:بڑی عید پر علی ظفر کا مداحوں کو نئے گانے کا خوبصورت تحفہ

سینئر اداکار شکیل اداکارانہ صلاحیتوں کے باعث کئی عشروں تک پاکستان اور دنیا بھر میں اردو ڈراموں کی پہچان بنے رہے اور آنے والے اداکاروں پر اپنے فن کا گہرا نقش چھوڑ گئے۔ان کی موت کی خبر سن کر ان کے چاہنے والوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

Related Posts