سفاری پاک کراچی میں فیملی فیسٹیول کاآغاز، عوام کی کثیر تعداد میں شرکت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

safari park karachi
سفاری پاک کراچی میں فیملی فیسٹیول کاآغاز، عوام کی کثیر تعداد میں شرکت

کراچی میں موجود سفاری پارک میں کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹراور پروفیشنل یوتھ فاؤنڈیشن کی جانب سے سفاری فیملی فیسٹیول کاآغازہوگیاجس میں پہلے روزعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

سفاری فیملی فیسٹیول کےپہلے روزمقابلہ نعت اورملی نغموں کامقابلہ ہواجبکہ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیربرائے آئی ٹی ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔

فیملی فیسٹیول میں کےوی ٹی سی کے طلباء کی جانب سے تیار کردہ اشیاء کوبےحد پسند کیاگیاجہاں جدت نامی برانڈ کومتعارف کرایاگیا،وفاقی وزیرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کے وی ٹی سی کے ایونیوکاتفصیلی دورہ کیا اور طالبعلموں کے بنائے گئے شاہکارکو دیکھ کربے حد سراہا۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کاکہناتھا کہ یہ بچے معاشرے کے کارآمدشہری ہیں اور انہیں آئی ٹی کی تعلیم دے کرمزید مواقع فراہم کیے جاسکتے ہیں ، فیسٹیول کے پہلے روزقوالی اور کنسرٹ کابھی انعقاد کیاگیاجس میں ینگ سنگرزنے پرفارم کیا۔

فیسٹیول کے پہلے روزمہمانوں کی آمدکاسلسلہ جاری رہا، کے وی ٹی سی کے سی ای اوسینیٹرعبدالحسیب خان نے فیسٹیول کے انعقادکو خوش آئند قراردیا۔

Related Posts