پاکستانی گلوکار و اداکار فخرِ عالم نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان مثالی فوج کے قابلِ تقلید سربراہ ہیں، جو اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دے رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گلوکار فخرِ عالم نے کہا کہ میں ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کو بہت قریب سے جانتا ہوں، وہ ایک درد مند دل رکھنے والے اور منکسر المزاج انسان ہیں۔
پیغام میں گلوکار فخرِ عالم نے کہا کہ ائیر چیف مجاہد انور خان ایک جانثار پیشہ ور سربراہ ہیں جو ملک کی خدمت میں ہمہ تن مصروف ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی کہ کچھ لوگ ان کے خلاف ہیں۔
گلوکار فخرِ عالم نے کہا کہ کچھ لوگ ان کی شہرت سے اتنے خائف ہیں کہ خود کو گرا کر بھی ان کی نیک نامی کو نقصان پہنچانے میں مصروف نظر آتے ہیں۔ دشمن کے ایجنڈے پر عمل بند کریں۔
I know the #PAF Air chief Mujahid Anwar shb very well. He is kind hearted, humble & a dedicated professional. He is a extraordinary leader of an exemplary Air Force. I am disappointed to see how a few have stooped so low & targeted his reputation. Stop pushing the enemies agenda. pic.twitter.com/dzNuwRdGDL
— Fakhr-e-Alam S.I & S.E (@falamb3) July 4, 2020
یہ بھی پڑھیں: فخرِ عالم پی ٹی وی کی سچائی بیان کرنے پر فواد چوہدری کے شکر گزار