فیصل آباد کے اسپتال کو چار ماہ بعد کورونا وائرس سے پاک قرار دے دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد، اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے صرف215بستر رہ گئے
شہر قائد، اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے صرف215بستر رہ گئے

فیصل آباد: غلام محمد آباد اسپتال سے پیر کے روز چار ماہ بعد اطلاع دی گئی کہ اسپتال میں کورونا وائرس کا کوئی مریض موجود نہیں ہے، اس صورتحال کے بعد اسپتال انتظامیہ نے دوسرے مریضوں کی جانب اپنی توجہ مرکوز کرلی۔

اسپتال نے 16 مارچ کو مریضوں کے لئے اپنی او پی ڈیز اور وارڈز بند کردیئے تھے اور اسپتال میں صرف کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرایا جارہا تھا، اسپتال میں کورونا وائرس کا مریض 23مارچ کو لایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اسپتال میں 3,000سے زیادہ افراد کی اسکریننگ کی جاچکی ہے، جن میں 400 سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے تھے، جبکہ زیر علاج 72مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

اطلاعات کے مطابق، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعدفیصل آباد میں کورونا وائرس کی تعداد میں 70 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ روزانہ اوسطاً 50 مریضوں کو شہر کے متعدد اسپتالوں میں لایا جارہا ہے۔جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی جارہی ہے۔

Related Posts