پی ٹی آئی عمران کو جیل میں کیوں رکھنا چاہتی ہے؟ ڈار سے کیا پوچھنا چاہئے؟ واؤڈا نے بتا دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان، فیصل واؤڈا اور اسحاق ڈار
(فوٹو: ڈان)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے لوگ عمران خان کو جیل میں رکھنا چاہتے ہیں جبکہ اسحاق ڈار کو کمیٹیوں کا سربراہ بنا دیا گیا ہے تاکہ محمد اورنگزیب بطور وزیر خزانہ ناکام ہوجائیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے اپنے کام بانی پی ٹی آئی کے کھاتے میں ڈال دئیے، وہ چاہتے ہیں کہ سابق وزیراعظم عمران خان جیل میں رہیں  اور وہ ان کی مقبولیت کا لطف اٹھائیں۔

گفتگو کے دوران فیصل واؤڈا نے کہا کہ بیرسٹر گوہر ، علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب خان حکومت کے ساتھ مل گئے ہیں، عمران خان کے ساتھ کوئی نہیں ہے، سب لیٹے ہیں اور قوم یہ دیکھ رہی ہے۔ کچھ ہفتوں میں پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات ہونے ہیں۔

سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی گفتگو نہیں ہوگی۔ حکومت کے ساتھ 10 سے 15روز میں مذاکرات ہوجائیں گے، میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ تحریکِ انصاف کے تمام رہنما اچھے بچے بن کر چلنا شروع کردیں گے۔

فیصل واؤڈا نے کہا کہ اسحاق ڈار کے نائب وزیراعظم بننے سے حکومت کا ڈسٹربنس موڈ آن ہوچکا ہے، اسحاق ڈار کو کمیٹیوں کی سربراہی دی گئی تاکہ محمد اورنگزیب ناکام رہیں۔ اسحاق ڈار سے پوچھنا ہوگا کہ کیا وہ ڈسٹربنس پیدا کرنا چاہتے ہیں یا شہباز شریف اہل نہیں؟

Related Posts