سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ڈیل آفر ہوئی تو ایک منٹ میں ہوجائے گی، پراپیگنڈے میں تحریکِ انصاف کو ہرایا نہیں جاسکتا۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق وزیر فیصل واؤڈا نے کہا کہ اگر عمران خان کا کیس عدالت میں چلایا جائے تو یہ حیرت کی بات نہیں ہوگی جبکہ عمران خان کو کوئی ڈیل آفر نہیں کی گئی، اگر ہوئی تو یاک منٹ میں ہوبھی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق فیصل واؤڈا نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر سابق وزیراعظم نواز شریف نے ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی تو اس سے معذرت کرلیں گے۔ عمران خان دروازے کے باہر دیکھ رہے ہیں اور انہیں ڈیل آفر نہیں کی جارہی۔ تحریکِ انصاف ٹوٹ کر ختم ہوچکی ہے۔
قبل ازیں ایک نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ مجھے بہت کچھ کہا جاتا ہے، کبھی اسٹیبلشمنٹ کا بندہ تو کبھی اینٹی اسٹیبلشمنٹ لیکن میں ہر اس شخص کے خلاف ہوں جو غلط کام کرے اور میں بیان دیتا رہوں گا۔ میں نے سچ اور حق بات کرنا نہیں چھوڑا ہے۔