معروف پاکستانی اداکار اور میزبان عمران اشرف کے بارے میں ایک خاتون، شازیہ اشرف اعوان، کا دعویٰ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔ انہوں نے خود کو عمران اشرف کی بہن قرار دیا ہے۔ اس معاملے پر عمران اشرف نے بھی اب اپنا ردعمل دے دیا ہے۔
شازیہ اشرف کا کہنا ہے کہ عمران اشرف اپنے سگے بہن بھائیوں کو تسلیم نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران کو اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ تعلق قائم رکھنا چاہیے اور ان کا خیال رکھنا چاہیے۔
شازیہ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے عمران اشرف کو بڑی دعاؤں کے بعد پایا تھا، کیونکہ ان کے ایک بھائی علی عباس کا انتقال ہو چکا تھا۔ تاہم، ان کے مطابق، عمران اشرف نے شہرت حاصل کرنے کے بعد ان سے تعلق ختم کر لیا، جو ان کے لیے افسوس کا باعث ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران اشرف نے اپنی محنت اور ماؤں و بہنوں کی دعاؤں کی بدولت کامیابی حاصل کی ہے، لیکن رشتوں کی اہمیت کو نہیں بھولنا چاہیے۔ شازیہ کا کہنا ہے کہ وہ عمران کی بہن کے طور پر اپنی شناخت چاہتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاید عمران اشرف ان سے اس لیے نہیں مل رہے کیونکہ وہ طلاق یافتہ ہیں اور ممکنہ طور پر میڈیا میں تنازعے سے بچنا چاہتے ہیں۔
ملائکہ اروڑا کی دلکش ساڑھی میں بولڈ تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
تاہم، ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے عمران اشرف نے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ عمران اشرف پاکستان کے ورسٹائل اور باصلاحیت اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ مقبول ڈراموں جیسے ’رانجھا رانجھا کردی‘، ’رقصِ بسمل‘، ’مشک‘ اور دیگر میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ اس وقت وہ ایک نجی چینل کے کامیڈی ٹاک شو ’مذاق رات‘ کی میزبانی کر رہے ہیں۔