اسلام آباد: تحریک انصاف کے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں وزیرسائنس فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، یہ مارچ وہ طبقہ کر رہا تھا جس نے قیام پاکستان کی مخالفت کی ان کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھے آج یہ عمران خان کی اپوزیشن بن گئے۔
مزید پڑھیں : حلوہ مارچ کے باعث اسلام آباد میں تعفن ہے،فواد چوہدری کا احتجاج پر طنز