فیس بک کا جلد نام تبدیل کرنے کا فیصلہ، سوشل میڈیا صارفین ہچکچاہٹ کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیس بک کا جلد نام تبدیل کرنے کا فیصلہ، سوشل میڈیا صارفین تذبذب کا شکار
فیس بک کا جلد نام تبدیل کرنے کا فیصلہ، سوشل میڈیا صارفین تذبذب کا شکار

سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے اپنا نام جلد تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین ہچکچاہٹ اور تذبذب کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے نئے نام کے ساتھ خود کو متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ نام کی تبدیلی کے ساتھ فیس بک کی ویب سائٹ کا ڈومین نیم اور اس کے ساتھ ساتھ لوگو بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نابینا افراد کیلئے لیزر ریڈار ٹیکنالوجی سے بنی جدید چھڑی متعارف

مائیکرو سافٹ نے لنکڈ ان کو چین میں بند کرنے کا اعلان کردیا

فیس بک میٹا ورس نامی ورچؤل رئیلٹی پلیٹ فارم تیار کرنے کیلئے حکمتِ عملی تشکیل دے رہی ہے۔ اس مقصد کے تحت یورپ میں 10 ہزار افراد بھرتی کیے جائیں گے جبکہ میٹا ورس کو انٹرنیٹ کا مستقبل قرار دیا جارہا ہے۔ تاحال میٹا ورس تصور سے زیادہ کچھ نہیں۔

نئے تصور کے تحت کمپیوٹر استعمال کرنے والے افراد میٹا ورس نامی ورچؤل دنیا میں جا کر ہیڈ سیٹ استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل ماحول میں روزمرہ ضروریاتِ زندگی کے افعال سرانجام دے سکیں گے، گیمز کھیلیں گے اور آپس میں گفت و شنید کریں گے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ نے کم و بیش 17 سال کے طویل عرصے تک فیس بک کے نام سے سوشل میڈیا کی دنیا پر راج کیا، اگر نام تبدیل کردیا گیا تو ہوسکتا ہے کہ اسے دوبارہ زندگی کا حصہ بنانے میں مشکل ہو۔

 مارک زکر برگ رواں ماہ 28 اکتوبر کے روز فیس بک کی سالانہ کانفرنس کے دوران نام بدلنے کے حوالے سے گفت و شنید کے بعد فیصلہ سازی کا عمل مکمل کریں گے۔ ری برانڈنگ میں فیس بک کو ایک بڑی کمپنی کے تحت متعدد مصنوعات میں سے ایک بنادیا جائے گا۔

پیرنٹ کمپنی فیس بک کے علاوہ واٹس ایپ، انسٹاگرام، اوکولس اور دیگر ایپس کی نگرانی کرے گی۔ ری برانڈنگ کا مقصد فیس بک کے نئے پراجیکٹ میٹا ورس پر توجہ مرکوز کرنا ہے جبکہ دنیا کو جدید تقاضوں سے ہم اہنگ کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر کام جاری ہے۔

Related Posts