درندگی کی انتہا، چچا نے نو سالہ بھتیجے کو بدفعلی کے بعد قتل کردیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پولیس نے درندہ صفت شخص کو گرفتار کرلیا، علامتی فوٹو

لاہور  کے علاقے ٹاؤن شپ میں درندگی کی انتہا ہوگئی، 9 سالہ بچے  کےقتل  کا ڈراپ سین ہوگیا اور بچے کا قاتل اس کا اپنا چچا نکلا۔

ڈی آئی جی ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ بچے کو اس کے چچا نے بدفعلی کے بعد قتل کیا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 ڈی آئی جی ذیشان رضا کا بتانا ہے کہ  ملزم نے 9 سال کے بھتیجے کو زیادتی کے بعد رسی کا پھندا ڈال کر قتل کیا، گرفتار ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل فیصل آباد میں بھی ایک معصوم بچے کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں 5 سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

پولیس کا بتانا تھا کہ  بچے کی لاش سرسوں کے کھیت سے ملی جس کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کرکے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔

Related Posts