مشرف فیصلہ: آرٹیکل 6 کے تحت گزشتہ مارشل لاء ایڈمنسٹریٹرز کو بھی پھانسی دیں۔پی ایس پی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشرف فیصلہ: آرٹیکل 6 کے تحت گزشتہ مارشل لاء ایڈمنسٹریٹرز کو بھی پھانسی دیں۔پی ایس پی
مشرف فیصلہ: آرٹیکل 6 کے تحت گزشتہ مارشل لاء ایڈمنسٹریٹرز کو بھی پھانسی دیں۔پی ایس پی

پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت سابق صدرِ پاکستان جنرل (ر) پرویز  مشرف کو پھانسی دینے کا فیصلہ اگر درست ہے تو گزشتہ مارشل لاء ایڈمنسٹریٹرز کو اور ان ججز کو بھی پھانسی دیں جنہوں نے راستہ دیا۔

شہرِ قائد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم سابق آرمی چیف کے مقدمے پر سیاست کے حامی نہیں، تاہم آرمی میں پرویز مشرف کی خدمات کو نظرانداز کرنا بھی درست نہیں۔

چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بہت سے لوگ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 6 کے تحت پھانسی کے مستحق ٹھہرتے ہیں، اگر پھانسی دینی ہی تھی تو ضیاء الحق اور ایوب خان جیسے مارشل لاء نافذ کرنے والوں کو کیوں نہ دی گئی؟

مصطفیٰ کمال نے جنرل پرویز مشرف کو سزا سنانے والے خصوصی عدالت کے ججز بنچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے فیصلہ کیا، ان کی ذہنی کیفیت مشکوک ہے۔پی ایس پی اس فیصلے کو یکسر مسترد کرتی ہے۔

سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ تاثر بے بنیاد ہے کہ مشرف کو پھانسی دینے سے آرمی کا اقتدار میں آنے کا راستہ بند ہوگیا، اگر راستہ بند ہی کرنا ہے تو عوامی خدمت سے بند کیا جائے۔

پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ان کے نزدیک جمہوریت بہترین انتقام ہے، لیکن وہ جنرل ضیاء الحق کو چھوڑ کر پرویز مشرف پر زیادہ تنقید کیوں کرتے ہیں؟ اس نے تو پی پی پی کے بانی کو پھانسی دے دی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کے کیس میں قانونی اور آئینی تقاضے پورے نہیں کیئے گئے اس لئے پاک سرزمین پارٹی اسپیشل کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےچار روز قبل  ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پی ایس پی کے تحت پاکستان ہاؤس میں منقعدہ اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید پڑھیں:  پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ،مصطفیٰ کمال

Related Posts