سابق ​​شوہر شمعون عباسی میرے سوتیلے بھائی ہیں،جویریہ عباسی کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ جویریہ عباسی نے حال ہی میں سابق شوہر شمعون عباسی سے اپنی طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شمعون عباسی انکے سوتیلے بھائی ہیں۔

ایک انٹرویو میں جویریہ عباسی نے بتایا کہ ان کے سابق ​​شوہر شمعون عباسی ان کے سوتیلے بھائی ہیں، انہوں نے بتایا کہ ابھی انہوں نے شمعون عباسی سے منگنی کی تھی کہ میری والدہ اور شمعون کے والد نے شادی کرلی جس کی وجہ سے ہم دونوں سوتیلے بھائی اور بہن تھے۔

مزید پڑھیں: ہانیہ نے عامر لیاقت کے دفتر پر ہنگامہ کھڑا کردیا، ویڈیو وائرل

جویریہ نے اپنے خاندان سے متعلق ایک کنفیوژن بھی دور کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ اور شمعون عباسی کے والد نے آپس میں شادی کی تھی، جویریہ کے والد کوئی اور تھے جبکہ شمعون کی والدہ بھی ان کے والد کی پہلی بیگم تھیں۔

بعد ازاں جویریہ اور شمعون نے بھی شادی کرلی جبکہ ان دونوں کی بہن انوشے عباسی جو جویریہ کی والدہ اور شمعون کے والد کی اولاد ہیں، بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ علیحدگی پر روتے کیوں ہے، اگر ایسا ہوگیا ہے تو اس پر رونا بند کریں۔

Related Posts