سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کی سابق چیف جسٹس سے ملاقات ہوئی۔رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی ہے۔ رپورٹ سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ شب لاہور میں سابق چیف جسٹس سے ملاقات کی۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ ملاقات گارڈن ٹاؤن میں میاں ثاقب نثار کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم اور بل گیٹس کا مشترکہ مفادات کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک فوج اور عدلیہ کے سابق سربراہان نے مبینہ ملاقات میں دو طرفہ مسائل کے ساتھ ساتھ ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ ریٹائر ہونے کے بعد سے دونوں طاقتور شخصیات کی یہ پہلی ملاقات تھی۔

واضح رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 3 سالہ ایکسٹینشن پر مبنی آرمی چیف کا عہدہ 29 نومبر2022 کے روز جبکہ میاں ثاقب نثار نے چیف جسٹس کا عہدہ جنوری 2019 میں چھوڑ دیا تھا۔ دونوں شخصیات نے میڈیا کی شہ سرخیوں میں جگہ بنائی۔

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دور میں سفارت کاری میں پاک فوج کے کردار کو سراہا گیا اور بعض معاشی معاملات میں بھی چیف آف آرمی اسٹاف نے سول قیادت کی مدد کی جبکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم فنڈ قائم کیا تھا۔

میاں ثاقب نثار نے متعدد قومی معاملات پر سوموٹو ایکشن لے کر عوامی مفاد میں مختلف فیصلے کیے جس کی وجہ سے انہیں اخبارات کی شہ سرخیوں اور میڈیا چینلز کی خبروں میں نمایاں مقام حاصل رہا۔ دونوں سربراہان کے ادوار کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔

Related Posts