اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے ذریعے صاف و شفاف انتخابات کرانے میں مدد ملے گی۔
پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ جب بروقت فارم45 ملے گا کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوگا۔
EVM کے ذریعے انتخابات صاف شفاف کروانے میں مدد ملے گی۔ بروقت فارم45 ملے گا کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوگا۔ اپوزیشن کا ٹھپہ مافیا ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت اس لئے کررہا ہے کیونکہ EVM سے دھاندلی راستہ بند ہوجائے گا۔ https://t.co/Dpz87IPJEg
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) September 20, 2021
وزیر مملکت فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید لکھا ہے کہ “اپوزیشن کا ٹھپہ مافیا ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت اس لئے کررہا ہے کیونکہ ای وی ایم سے دھاندلی راستہ بند ہوجائے گا۔”
یہ بھی پڑھیں : ٹیکس قوانین میں بغیر مشاورت ترامیم کی مذمت کرتے ہیں، میاں ناصرحیات مگوں