ہر وہ چیز جو آپ کو طوفان دراغ کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Everything you need to know about Storm Darragh

لندن: طوفان “دراغ” برطانیہ میں تباہی مچانے کے لیے پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے ویلز اور جنوب مغربی انگلینڈ میں لاکھوں افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، محکمہ موسمیات نے خطرناک حالات کے پیش نظر انتباہ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث “ریڈ وارننگ” جاری کی ہے، جو ہفتے کو صبح 11:00 بجے تک مؤثر رہے گی،یہ انتباہ مغربی اور جنوبی ویلز کے کچھ حصوں اور برسٹل چینل کے ساحلوں پر لاگو ہے۔

ریڈ وارننگ کو محکمہ موسمیات کا سب سے شدید انتباہ سمجھا جاتا ہے، جو گھروں، بجلی کی لائنز اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کے خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔ تیز ہوائیں چھتیں اکھاڑ سکتی ہیں، درخت گر سکتے ہیں اور وسیع پیمانے پر بجلی کی بندش کا خدشہ ہے۔

جمعہ کی شام برطانوی حکومت نے تین ملین افراد کو ہنگامی الرٹ جاری کیا۔ موبائل فونز پر ایک بلند آواز والے سائرن کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں رہنے اور ضروری اشیاء، جیسے کہ ٹارچ، بیٹریز، اور پاور بینکس، تیار رکھنے کی تاکید کی گئی۔

یونیسف کی پاکستان میں پسماندہ آبادیوں کیلئے 140ملین ڈالر امداد کی اپیل 

محکمہ موسمیات نے شمالی آئرلینڈ، ویلز اور مغربی انگلینڈ کے کچھ حصوں کے لیے “ایمبر وارننگ” جاری کی، جو ہفتے کی صبح تک مؤثر رہی۔ اس کے علاوہ برطانیہ کے دیگر علاقوں خاص طور پر اسکاٹ لینڈمیں برف باری اور بارش کے لیے “یلو وارننگ” جاری کی گئی ہے، جہاں کچھ علاقوں میں 20 سینٹی میٹر تک برف پڑنے اور سیلاب کا امکان ہے۔

طوفان دراغ نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر رکاوٹیں پیدا کر دی ہیں۔ برسٹل ایئرپورٹ نے ممکنہ پروازوں کی منسوخی کا اعلان کیا جبکہ کارڈف ایئرپورٹ نے ریڈ وارننگ کے دوران پروازیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔ پرنس آف ویلز برج اور سیورن برج کو تیز ہواؤں کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

ویلز میں تمام فٹ بال اور رگبی میچز، بشمول کارڈف سٹی اور واٹفورڈ کے درمیان میچ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ لندن کے ہائیڈ پارک میں ونٹر ونڈر لینڈ اور کئی دیگر تقریبات بھی حفاظتی اقدامات کے تحت بند کر دی گئی ہیں۔

ماہرین نے عوام کو محتاط رہنے کی تاکید کی ہے۔ آر اے سی نے ڈرائیوروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے

Related Posts