کوک سٹوڈیو کے گانے ‘پسوڑی’ کی گلوکارہ شے گل کون ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوک سٹوڈیو کے گانے 'پسوڑی' کی شے گل کون ہیں؟
کوک سٹوڈیو کے گانے 'پسوڑی' کی شے گل کون ہیں؟

پسوڑی کوک سٹوڈیو سیزن 7 کے مقبول ترین گانوں میں سے ایک ہے، جس کو علی سیٹھی کی جادوئی آواز اور عمدہ بیٹ کی وجہ سے سب نے پسند کیا لیکن لوگ یہ بھی سوچ رہے ہیں کہ اس میں خاتون گلوکار شے گل کون ہیں؟

گلوکارہ کو پسوڑی گانے کے بعد سے بہت مقبولیت مل رہی ہے اور لوگوں کے اندر ان کو جاننے کا تجسس بھی پایا جاتاہے۔

23 سالہ شے گل کا تعلق لاہور سے ہے جنہوں نے اپنی ہاسٹل کی دوست کے ہمراہ گلوکاری کے سفر کا آغاز کیا۔

گلوکارہ کے مطابق پہلے وہ شوق سے گاتی تھیں لیکن اب یہ اُن کا پیشہ بن گیا ہے۔ بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے شے گل نے کہا کہ میرے لئے یہ بہت بڑی بات ہے کہ میرا گانا مشہور ہوگیا۔

انہوں نے اپنے گلوکاری کے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شروع شروع میں صرف شوق کیلئے گلوکاری کرتی تھی، ایک دن میں نے اپنی گلوکاری کی ویڈیو انسٹاگرام پر لگادی جس کو لوگوں نے بہت پسند کیا ۔

انہوں نے کہا کہ جب مجھے کوک اسٹوڈیو کی طرف سے کال آئی تو مجھے بہت حیرانی ہوئی اور مجھے اس بات کو ہضم کرنے میں وقت بھی لگا۔

کوک سٹوڈیو کے پروڈیوسر ذوالفقار جبار خان نے میرے انسٹاگرام پیج کو دیکھا کہ میں کیسے گا رہی ہوں اور انھیں میرا گانا پسند آیا۔ پھر انہوں نے انسٹاگرام پر رابطہ کیا اور کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ کوک سٹوڈیو کے لیے گانا گائیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا اس بار عامر لیاقت اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کیساتھ رمضان ٹرانسمیشن کرینگے ؟

شے گل نے کہا کہ کوک سٹوڈیو نے بس یہ کہا تھا کہ وہ کچھ ہفتوں بعد بتائیں گے کہ میں کس کے ساتھ گانا گاؤں گی اور جب انہوں نے مجھے بتایا کہ مجھے علی سیٹھی کے ساتھ گانا ہے تو اس وقت میں بہت خوش تھی کیونکہ مجھے علی سیٹھی کے ساتھ گانے کا موقع ملنے والا تھا۔

مزید برآں مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے گلوکارہ نے کہا کہ میں نے ایک مشہور برینڈ کے ساتھ فوٹو شوٹ بھی کیا ہے۔

Related Posts