گزشتہ رات فلم ‘دم مستم’ کے گانے کی لانچنگ تقریب ہوئی جس میں بہت سے مشہور شوبز ستاروں نے شرکت کی۔
فلم دم مستم میں عمار خان اور عمران اشرف مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جنہوں نے اپنی بھر پور شرکت سے لانچنگ تقریب کی تمام تر توجہ اپنی طرف سمیت لی۔
خیال رہے کہ فلم کا ٹریلر گزشتہ ہفتے ریلیز ہوا تھا اور اب فلم کا پہلا گانا ‘لڑکی آچاری’ ریلیز کردیا گیا ہے۔
یہ گانا فلم کا ڈانس نمبر ہے۔
اس گانے میں فلم کے دونوں مرکزی کردار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
گانا بہت ہی خوبصورت ہےاور فلم کی دلکشی میں مزید اضافہ کررہا ہے۔
گانے کے لانچ کی تقریب میں بہت سے شوبز ستاروں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:کوک سٹوڈیو کے گانے ‘پسوڑی’ کی گلوکارہ شے گل کون ہیں؟