کے پی کے میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا جرگہ ممبر منتخب

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے پی کے میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا جرگہ ممبر منتخب
کے پی کے میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا جرگہ ممبر منتخب

پشاور:  خیبر پختونخوا میں پہلی مرتبہ ایک خواجہ سرا کو جرگہ ممبر منتخب کر لیا گیا۔

پشاور پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والی خواجہ سراء ثوبیہ خان کو پشاور میں تمام ڈی آر سیز کا ممبر منتخب کرلیا گیا ہے۔

خواجہ سراء ثوبیہ نے بات چیت کے دوران بتایا کہ خواجہ سراء کمیونٹی کے مسائل اور تنازعات کے حل کیلئے محکمہ پولیس کی جانب سے مجھے ممبر بنانا ایک احسن اقدام ہے‘ ٹرانس کمیونٹی کے لئے ہر جگہ آواز اٹھاؤں گی۔

ثوبیہ خان کا کہنا تھا کہ وہ خواجہ سراؤں اور پولیس کے درمیان ایک ‘پل کا کردار’ ادا کریں گی۔ ثوبیہ خان خواجہ سراؤں کے سماجی حقوق کے لیے کام کرتی ہیں اس لیے ان کو پولیس اور خواجہ سراؤں کے درمیان بطور ڈی آر سیز ممبر اہم  کردار ادا کرنے کے لیے چنا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی بار عالمی تجارتی تظیم کی سربراہی خاتون کے سپرد

انھیں پولیس میں بھرتی نہیں کیا گیا اور نہ ہی تنخواہ یا ماہانہ الاؤنس کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پشاور میں قائم ڈی آر سیز مرکز میں تعیناتی کا مقصد خواجہ سراؤٰں کے تحفظات کو دور کرنا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پشاور میں ڈی آر سیزمیں خواجہ سراؤں کو سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ کامیاب ہوا تو اس کو پورے صوبے میں توسیع دی جائے گی۔ پشاور پولیس کا خواجہ سراؤں کے ڈی  آر سیز میں ذمہ داریاں سونپنے کا  مقصد پولیس کی خدمات کو آسان اور قابل احترام انداز میں پیش کرنا ہے۔

Related Posts