شہرہ آفاق ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنیوالی اداکارہ اسرا بلجیک نے دوران شوٹنگ لی گئی تصاویر مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
ارطغرل غازی کی شاندار کامیابی کے بعد اسرا بلجیک کے مداحوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور ناصرف ترکی اور پاکستان بلکہ پوری دنیا میں لوگ اسرا بلجیک کو پسند کرتے ہیں۔
مداحوں کی پسندیدگی کے پیش نظر اداکارہ اسرا بلجیک اکثر و بیشتر اپنی مصروفیات کی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کیساتھ شیئر کرتی ہیں جبکہ اب انہوں نے شوٹنگ کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں نے بیحد پسند کیا ہے۔