کراچی:ترکی کا مشہور و معروف مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز ’دیریلش ارطغرل‘نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے،اس مشہور ڈرامہ سیریز نے ریلیز ہونے کے بعد ترکی میں کامیابی کی منازل طے کیں اور نیٹ فلکس کے ذریعے یہ سیریز دنیا بھر میں مقبول ہوگئی۔ پاکستان میں بھی ہر کوئی اس ڈرامے کا گرویدہ ہوگیا۔
اس مشہور و معروف سیریز کودنیا بھر میں 160سے زیادہ ممالک میں دیکھا گیا یہ مشہور ڈرامہ اب تک دنیا بھر میں سب سے زیادہ ممالک میں دکھا جانے والا ڈرامہ ہے اس ڈرامے کا 39 سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے –
ڈرامے نے مملکت خداداد پاکستان سمیت دنیا بھر میں مختلف ریکارڈ اپنے نام کئے، اب ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے،جی ہاں اب ارطغرل سیریز کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے-
اطرغرل غازی سیریز انسائیکلوپیڈیا گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لئے منتخب ہوئی ہے جو عالمی ڈرامہ کی تاریخ کا بہترین ڈرامائی کام ہے جس کو دیکھنے والوں کی تعداد 3 ارب تک پہنچ چکی ہے اوردنیا بھر کی 39 زبانوں میں اس کا ترجمہ کیا گیا ہے۔جو ایک ریکارڈ ہے۔
یاد رہے کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اس وقت دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے اس ڈرامے کو 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے