اینگرو فرٹیلائزرز نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز میں 3ایوارڈز جیت لئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Engro Fertilizers Wins Three Awards at Pakistan Digital Awards

کراچی: بیج سے فصل تک سلوشن فراہم کرنے والی پاکستان کی سب سے بڑی کمپنی اینگرو فرٹیلائزرز کوملک کے نامور پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2021میں ‘انتہائی جدید فن ٹیک سلوشن، ‘بیسٹ پیمنٹ ٹیکنالوجی اور بہترین بینکاری ٹیک ‘کے ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔

کوروناکے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے اینگرو فرٹیلائزرز نے اپنے آپریشنز کو معمول پر لانے کیلئے تیزی سے کام کیا اورصارفین اور وینڈر زکی سپورٹ سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حل اور ورچوئل آپریشنز کیلئے انڈسٹری کو ڈیجیٹلائزیشن کی طرف راغب کیا۔اینگرو فرٹیلائزرز نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز میں پہلی مرتبہ حصہ لیا اور 49کیٹگریزمیں سے 3بیسٹ ان کلاس ایوارڈ زحاصل کئے۔

اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف فنانشل آفیسر عمران احمد نے ایوارڈز وصول کرتے ہوئے کہاکہ ڈیجیٹلائزیشن کا جو سفر ہم نے چند سال پہلے شروع کیا تھا اب اس کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں کیونکہ اب ہم معیاری معلومات کی بہتر دستیابی اور بہتر کنٹرول ماحول سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ سخت مقابلے میں یہ ایوارڈز حاصل کرنا ہمارے لیے اعزاز ہے۔یہ اس بات کی حوصلہ افزائی ہے کہ مستقبل میں ہم آپریشنل ایکسلنس اور مختلف کسٹمر تجربات کی فراہمی کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کے استعمال کیلئے اپنی کوششوں کو دگنا کریں۔

‘سال کی بہترین بینکاری ٹیک ‘اوربیسٹ پیمنٹ ٹیکنالوجی ‘ایوارڈز کے ساتھ اینگرو فرٹیلائزرز نے اپنے بینکنگ شراکت داروں کے ساتھ مل کر جدید اور خودکار فنانسنگ سلوشنز متعارف کرائے جس سے کھاد کی صنعت میں نئے اسٹینڈرڈز مرتب ہوئے۔ کمپنی نے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر پاکستان کا پہلا الیکٹرانک بینک گارنٹی سلوشن متعارف کرایا جو بینکاری کے عمل کو یکسر تبدیل کردے گا۔

اس اقدام نے آرڈر سائیکل کم کردیا ہے اور اس کے ذریعے صارفین کو بینک جانے کی ضرورت نہیں اور اس سے کارپوریٹ خدمات میں بھی اضافہ ہواہے۔ اس کے علاوہ اس کے ذریعے پیپر لیس آپریشنز میں اضافے کے نتیجے میں ماحول پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ لین دین میں تیزی اور شفافیت کویقینی بنایاگیا ہے۔

‘بہترین فن ٹیک سلوشن پرووائیڈرکیٹگری میں نئے انٹرپرائزز ریسورس پلاننگ ،سسٹم ون سیپ کے گروپ میں وسیع عمل درآمد کیلئے کمپنی کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے جس کی توثیق پاکستان کے سب سے بڑے SAP S/4 HANAڈیجیٹل کاروباری میں تبدیلی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اس ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کمپنی 24گھنٹے کے اندر ماہانہ کلوزنگ کو یقینی بناتے ہوئے مالیاتی رپورٹنگ میں عالمی معیارحاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ OneSAP کے نفاذنے دوردراز سے کاروباری کاموں کا انتظام کرنے کیلئے کمپنی کے ملازمین کیلئے آسانی، آپریشنل اخراجات کو کم کرنے اوربروقت فیصلہ سازی کیلئے مینجمنٹ کودرست اور بروقت مالیاتی معلومات کے حصول کے قابل بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت کی وزیراعظم کی جانب سے کسانوں کو اضافی 11 سوارب دینے کی تردید

ایوارڈز جیتنے پر اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادار سالار قریشی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک سخت اورمنفرد مسابقت کے باوجود یہ ایوارڈز حاصل کرنا ہمارے لیے اعزاز ہے۔ بورڈ کے وژن اور ہماری ٹیم کی مستقل کاوشوں کے ذریعے ہم عالمی وبائی مرض کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تیزی سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی طرف منتقل ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ڈیجیٹائزیشن کو اپناتے ہوئے ہم کاروباری استعدادمیں اضافے اور کسٹمر سروس میں بہتری لائے ہیں اور اس پر عمل پیرا ہونے کیلئے انڈسٹری میں مثال قائم کی ہے مزید آگے بڑھتے ہوئے نئے اسٹینڈرڈز طے کرنے اور ان آزمائشی اوقات میں تمام کاروباری چیلنجوں کو کم کرکے ہم انشاء اللہ انڈسٹری کی رہنمائی جاری رکھیں گے۔

Related Posts