انگلش باولر اسٹیورٹ براڈ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مایہ ناز انگلش باؤلر اسٹورٹ براڈ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

37 سالہ فاسٹ باؤلر نے 167 ٹیسٹ میچز، 121 ون ڈے انٹرنیشنل اور 56 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کھیل کر 845* وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سویڈن کا قرآن جلانے والے عراقی پناہ گزین کا رہائشی پرمٹ منسوخ کرنے پر غور

براڈ نے 2007 میں سری لنکا کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، جبکہ انہوں نے رواں ہفتے اوول میں اپنے آخری میچ میں ایشز کی 150 ویں وکٹ حاصل کی۔

براڈ مشکل لمحات میں اپنی ٹیم کو اہم اسپیل دینے کی صلاحیت کیلئے مشہور تھے۔ 2015 کی ایشز میں ٹرینٹ برج میں آسٹریلیا کے خلاف 15 رنز کے عوض 8 وکٹوں کو ان کے کیئریر کی بہترین کارکردگی کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

براڈ کو ان کی شاندار کرکٹ خدمات کے لیے 2016 میں آرڈر آف دی برٹش ایمپائر کا ممبر مقرر کیا گیا۔

اسٹورٹ براڈ کی جانب سے ریٹائرڈ منٹ کا اعلان سامنے آنے پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ انگلش کرکٹ کے لیے براڈ کا شاندار کیریئر قابل فخر ہے، ان خدمات پر بورڈ اسٹیورٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم براڈ کے آخری ٹیسٹ میچ کے بقیہ لمحات اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

Related Posts