ویمنز سیریز، انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pak vs eng women

کوالالمپور: انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو 84 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

کنرارا اوول ملائیشیا میں کھیلے جانے والے میچ میں مہمان ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپنرز ایمی جونز اور ڈینی وایٹ نے اننگز کے آغاز سے ہی میزبان باؤلرز کے خلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

دونوں بیٹرز کے درمیان 68 گیندوں پر 120 رنز کی شاندار شراکت نے میچ میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ ایمی جونز نے 52 گیندوں پر 11 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 89 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈینی وایٹ 36 گیندوں پر 55 رنز بناکر پویلین واپس لوٹیں۔

دونوں بیٹرز کے علاوہ مہمان ٹیم کی کوئی کرکٹر بھی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہی تاہم انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی جانب سے انعم امین اور ندا ڈار نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

186 رنز کے تعاقب میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی بیٹرز ایک بار پھر متاثرکن کھیل کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہیں۔ مڈل آرڈر بیٹر ارم جاوید کے علاوہ کوئی بیٹر بھی لمبی اننگز نہ کھیل سکی۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی صرف 3 کرکٹرز ڈبل فگر میں داخل ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: کارکردگی نہ دکھا سکا تو کرکٹ چھوڑ دوں گا،کپتان قومی ٹیم اظہر علی

ارم جاوید نے ایک چوکے اور 4 چھکوں کی بدولت 38 رنز کی اننگز کھیلی۔عالیہ ریاض 16 اور جویریہ خان 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ میزبان ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز ہی بناسکی۔

انگلینڈ ویمنز ٹیم کی جانب سے ایکلیاسٹون ، کیتھرین برنٹ اور میڈی ویلیئرز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں،مہمان ٹیم کی اوپنر ایمی جونز کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ 20 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

Related Posts