دنیا کی دوسری امیر ترین شخصیت ایلون مسک کی 1روز کی آمدنی 4ارب ڈالر ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا کی دوسری امیر ترین شخصیت اور ٹیسلا موٹرز کے مالک ایلون مسک کی 1 روز کی آمدنی 4 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا موٹرز نے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کی آمدنی کی تفصیلات جاری کردیں جن کے مطابق ایلون مسک ہر روز 3 ارب 75 کروڑ ڈالر سے زائد کما لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش پاکستان اور بھارت کے مقابلے میں زیادہ امیر ملک کیسے بن گیا؟

ٹیسلا موٹرز کی حال ہی میں جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس کی دوسری سہ ماہی کے دوران کمپنی کی آمدنی تاریخ میں پہلی مرتبہ 1 ارب ڈالر 14 کروڑ ڈالرز تک جا پہنچی جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امیر ممالک عالمی حدت سے نمٹنے کیلئے فنڈز فراہم کریں، عمران خان

ایلون مسک کی کمپنی نے اپریل سے جون کے درمیان 2 لاکھ سے زائد ریکارڈ گاڑیاں تیار کیں اور 2 روز قبل تک ٹیسلا کے حصص کی قیمت 676 اعشاریہ 42 ڈالر تھی جس میں آئندہ ماہ تک مزید اضافے کا امکان ہے۔

دنیا کی امیر ترین شخصیات سے متعلق بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایلون مسک کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 2 سال کے دوران 177 ارب ڈالر ہوچکی ہے جنہیں دنیا کا پہلا امیر ترین شخص بننے کیلئے 32ارب ڈالر مزید چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے امیر اور غریب کا الگ الگ پاکستان بنا دیا ہے، بلاول بھٹو

ایمازون کے بانی جیف بیزوس تاحال دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جن کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 208 ارب ڈالر سے زائد بتائی جاتی ہے جبکہ بل گیٹس 151 ارب کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل دُنیا کے امیر ترین انسان اور ایمازون کے بانی سربراہ جیف بیزوس نے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے رواں برس کے آخر تک اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

 ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس نے کہا کہ ہم رواں برس کی تیسری سہ ماہی میں ایگزیکٹو چیئر کے کردار میں تبدیلی کریں گے اور سی ای او کا کردار اینڈی جیسی کے حوالے کریں گے جو پہلے ایمازون کی ویب سروسز کی سربراہی کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: جیف بیزوس نے ایمازون کی سربراہی چھوڑنے کا اعلان کردیا

Related Posts