کراچی: شہر کے ماحول کو بہتر بنانے کے ایک بہترین اقدام میں جہاں گاڑیوں کے اخراج کی وجہ سے آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے، سندھ حکومت آج سے کراچی میں ماحول دوست بسوں کے ٹیسٹ کا آغاز کرے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت آج (پیر) سے کراچی میں ایک نئی بس سروس کا آغاز کررہی ہے۔
یہ پاکستان کی پہلی الیکٹریکل پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیاں ہوں گی جو مکمل طور پر ماحول دوست ہیں۔الیکٹرک بسوں کے لیے ٹیسٹ رن مکمل ہونے کے بعد روٹس کو حتمی شکل دی جائے گی۔
2021 میں سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس شاہ نے کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس کا آغاز کیا تھا۔
افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ نجی شعبے کے تعاون سے اضافی الیکٹرک بسیں شہر کی سڑکوں پر لائی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:ٹوئٹر نے اپنے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا
2021 کے آخر تک تقریباً 100 الیکٹرک بسوں کو سڑک پر لانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن اس پر عمل نہیں ہوا۔