الیکٹرک موٹر سائیکل کی بیٹری میں زور دار دھماکہ، ویڈیو سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکٹرک موٹر سائیکل کی بیٹری میں زور دار دھماکہ، ویڈیو سامنے آگئی
الیکٹرک موٹر سائیکل کی بیٹری میں زور دار دھماکہ، ویڈیو سامنے آگئی

سڈنی سے ایک حیرت واقعہ رونما ہوا، جب ہاسٹل کی عمارت میں موجود ایک موٹر سائیکل کی بیٹری زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے ایک ہولناک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد حیرت انگیز طور پر محفوظ رہے، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آگ پورے کمرے میں پھیل گئی۔

واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا گیا کہ دو لڑکے اپنے کمرے سے باہر نکل رہے ہیں اس دوران دروازے سے اچانک آگ کا گولا پھٹ پڑا، جو الیکٹرک بائیک کی لیتھیم آئن بیٹری کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس واقعے میں دونوں لڑکے محفوظ رہے لیکن آگ تیزی سے پھیل گئی، جس کے باعث ہاسٹل میں موجود تمام افراد وہاں سے بھاگنے میں مجبور ہوگئے۔

مزید پڑھیں:نشے میں دُھت جوڑے کو جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا، ویڈیو

سڈنی کے فائر اینڈ ریسکیو نیو ساؤتھ ویلز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 22 فائر فائٹرز اور چھ فائر ٹرکوں نے فوری طور پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، تاہم اس دھماکے سے عمارت کو کافی نقصان پہنچ چکا تھا۔

Related Posts