چیئرمین سینیٹ کا انتخاب،گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار نامزد

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب،گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار نامزد
چیئرمین سینیٹ کا انتخاب،گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار نامزد

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے مشترکہ امیدوار نامزد کر دیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری، محمود خان اچکزئی، آفتاب شیر پاؤ، عثمان کاکڑ، نو نتخب سینیٹر ساجد میر، اے این پی کے میاں افتخارحسین، سینیٹر یوسف رضاگیلانی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے لئے مشترکہ امیدواروں، لانگ مارچ کی تیاریوں و حکمت عملی، وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے بعد کی صورتحال اور مجموعی ملکی سیاسی حالات پر غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چار روز بعد چیئرمین سینیٹ کے انتخابات ہونا ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت کر ایک اور فتح اپنے نام کریں، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے روڈ میپ کے ساتھ کمٹڈ ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی طرف سے سیّد یوسف رضا گیلانی کا نام تجویز کیا جس کے بعد مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی نے سابق وزیراعظم کے نام پر اتفاق کر لیا۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے گیلانی کو مشترکہ امیدوار نامزد کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کمیٹی کی سفارشات بھی اجلاس میں پیش کی گئی ہیں، سفارشات کے مطابق لانگ مارچ 26 مارچ کو کراچی سے ایک عوامی اجتماع کے ساتھ شروع ہوگا، تمام جلوس 30 مارچ کی سہ پہر 3 بجے تک اسلام آباد پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی تاریخ میں اتنا بے خبر وزیراعظم آج تک نہیں آیا، مرتضیٰ وہاب

سفارشات کے مطابق تمام جماعتیں زیادہ سے زیادہ افراد کو لانے کیلئے  متحرک ہوں، شرکاء کے استقبال کیلئے فیض آباد میں مرکزی کیمپ لگایا جائے گا، روات چوک، 26 نمبر چونگی، بارہ کہو سمیت دیگر اہم جگہوں پر میں کیمپ لگایا جائے گا، تمام جماعتیں اپنے جلوسوں کو الگ، الگ سے منظم کریں گی۔

سفارشات کے مطابق تمام جماعتیں اپنے اخراجات برداشت کریں گی، لانگ مارچ کے لئے لوگوں کو متحرک کرنے کے لئے ایک مشترکہ نظم تیار کی جائے، لانگ مارچ کے لئے مختلف کمیٹیاں فوری طور پر تشکیل دی جائیں، مختلف کمیٹیوں میں کنٹرول روم، میڈیا اور تشہیر کمیٹی، استقبالیہ کمیٹی شامل ہیں۔

کمیٹی سفارشات کے مطابق سیکیورٹی کمیٹی، سہولیات کمیٹی، لیگل کمیٹی، فنانس کمیٹی،پروگرام کمیٹی، فوڈ کمیٹی، میڈیکل کمیٹی شامل ہے۔ دھرنے کے مقام پر شرکاء کے پہنچنے سے قبل انتظامات کئے جائیں، دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ مقصد حاصل نہیں ہوتا ہے۔

Related Posts