پنجگور میں امیدوار کے گھر پر اور نوشکی میں الیکشن کمیشن کے دفتر حملہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجگور میں امیدوار کے گھر پر اور نوشکی میں الیکشن کمیشن کے دفتر حملہ
پنجگور میں امیدوار کے گھر پر اور نوشکی میں الیکشن کمیشن کے دفتر حملہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس کے مطابق نوشکی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب بھی دھماکا ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پنجگور میں نیشنل پارٹی کے امیدوار کے گھر میں دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تربت میں پیپلزپارٹی کے امیدوار رؤف رند کے قریب دستی بم حملہ کیا گیا، حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں بھی بلوچستان میں انتخابی امیدواروں کے گھروں پر دستی بم حملے ہوئے۔ خاران میں ن لیگ کے امیدوار شعیب نوشیروانی کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا، وہ ان کے گھر کے صحن میں گرا۔

Related Posts