الیکشن کمیشن کا پنجاب کے اہم حلقوں میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن کا پنجاب کے اہم حلقوں میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ
الیکشن کمیشن کا پنجاب کے اہم حلقوں میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے لاہور اور ملتان کے پانچ حساس حلقوں میں پولنگ اسٹیشنوں کے باہر پاک فوج کو تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات کے دوران 5 مخصوص حلقوں میں سیکیورٹی خدشات کے باعث الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

خط میں الیکشن نے ضمنی انتخابات کے دوران بد امنی کے خطرے کے پیش نظر کوئیک ریسپانس فورس کی تعداد اور فلیگ مارچ بڑھانے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کا سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ لاہور کے 4 اور ملتان کے 1 حلقے میں فوج  کی پولنگ اسٹیشن کے باہر تعیناتی یقینی بنائی جائے، تاہم اس سے قبل رینجرز کی تعیناتی پر اتفاق ہوا تھا البتہ حالیہ رپورٹس کے مطابق بدامنی و تشدد کا خطرہ بڑھ چکا ہے ۔

علاوہ ازیں دیگر حلقوں میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوکس رہنے، الیکشن سے پہلے یا دوران تشدد کے واقعات کے سدباب کی ہدایت دی جائے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی درجہ حرارت کے بڑھنے اور پولرائزیشن کی وجہ سے یہ اقدامات ضروری ہیں اور اگر قبل از وقت پرتشدد واقعات کا سد باب نہ کیا گیا تو حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ 17 جولائی کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے صوبے کے 14 اضلاع میں 3100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے چار حلقوں میں 465 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

Related Posts