لاہور: حکومت پنجاب نے مقامی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے شہری علاقوں میں مویشی منڈیوں کے قیام کی اجازت نہ دی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ اس ضمن میں صوبائی حکومت نے لاہور کے مزید متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے شہری علاقوں میں مویشی منڈیاں قائم نہیں کی جاسکیں گی۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ادویات ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مریضوں سے زائد رقوم لینے والے نجی اسپتالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اور شکایات کی جانچ کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا بے قابو ہوگیا، وزیراعلیٰ سندھ کی عوام سے لاک ڈاؤن پر عمل کرنیکی اپیل