قربانی کا جذبہ راہ راست سے بھٹکنے نہیں دیتا ہے،صدر ،وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Eid-ul-Adha: Special Messages from the President and the Prime Minister

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات نے عیدالاضحی کے موقع پر قوم کو خصوصی پیغامات اور مبارکبادیں پیش کی ہیں۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قوم اور عالم اسلام کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس تہوار کا مقصد آزمائشوں اور فتنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ثابت قدم رہنا ہے اور اس کے لئے ہر طرح کی قربانیاں دینا ہے۔

عیدالاضحی کے مبارک موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قربانی صرف جانوروں کو ذبح کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اعلیٰ اہداف کے حصول کے لئے اپنی خودی کو قربان کرنا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر میں پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ پاکستانی قوم اور عالم اسلام کی عبادتوں اور قربانیوں کو قبول کرے۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جا رہی ہے

اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک کہ اس میں قربانی کا جذبہ نہ ہو۔ قربانی صرف جانور کو ذبح کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد انسان کی اپنی خواہشات کو قربان کرنا ہے۔

بلند مقاصد کے حصول کے لئے قربانی دینی پڑتی ہے ، قربانی کاجذبہ انسان کے اندر ایک ایسی صلاحیت کو بیدار کرنے کے لئے ایک جذبہ فراہم کرتا ہے جو مشکل ترین صورتحال میں بھی اسے راہ راست سے بھٹکنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

Related Posts