عید الفطر 31 مارچ کو، اس بار روزے کتنے دن ہوں گے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ہے، فوٹو ایم ایم

محکمہ موسمیات نے 31 مارچ کو عید الفطر کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق ماہ شوال (عید الفطر) کے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو 3 بج کر 58 منٹ پر ہوگی جبکہ 30 مارچ اور 29 رمضان کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

اجلاس کے وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے ہوگی اور ماہ شوال (عید الفطر) کا چاند آسانی سے دیکھا جاسکے گا، غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا فرق ہے، چاند ایک گھنٹے تک دیکھا جا سکے گا۔

روزے کتنے ہوں گے؟

29 رمضان کو چاند نظر آنے کی صورت میں اس سال رمضان المبارک کے روزے 30 کے بجائے 29 ہونے کا امکان ہے۔

اپنے بیان میں ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 30 مارچ کو چاند نظر آنے کی توقع ہے، یکم شوال 31 مارچ کو ہوگی، تاہم محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق ماہ شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Related Posts