پاراچنار میں کشیدگی برقرار، تعلیمی ادارے بند، سیکورٹی الرٹ

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Educational institutions to remain closed in Parachinar

پاراچنار میں امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر آج تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

پاراچنار، جو ملک میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ تعلیمی شرح رکھنے والا علاقہ ہے، ان دنوں شدید بدامنی کا شکار ہے۔ تعلیمی اداروں کے سربراہان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے اس وقت تک بند رہیں گے جب تک مرکزی سڑکیں دوبارہ کھول نہیں دی جاتیں۔

مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے پارلیمانی رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمید حسین نے کہا کہ سڑکوں کی بندش سے زندگی کے ہر شعبے پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کے ویزے اور ٹکٹ منسوخ ہو چکے ہیں جبکہ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ اپنی تعطیلات کے دوران اپنے اداروں سے رابطہ منقطع کر بیٹھے ہیں۔

پارا چنار میں قیام امن کیلئے علماء و عمائدین کا بڑا جرگہ کرم پہنچ گیا، کون کون شامل؟

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں ادویات، خوراک اور علاج کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ انہوں نے صوبائی وزیر صحت سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ افراد کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کریں اور غیر مصدقہ بیانات دینے سے گریز کریں۔

حمید حسین نے کہا کہ بیرسٹر سیف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں اور ہمیں کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں جب وہ خود کافی ہیں۔

Related Posts