سندھ حکومت کا تمام اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کا 23 اگست سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان
سندھ حکومت کا 23 اگست سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیشِ نظراسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا، صوبے بھر میں اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند رہیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کے تمام آفسز صرف 20 فیصد اسٹاف کی حاضری کے ساتھ کام کریں گے۔

پیغام میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر تمام اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند رہیں گی۔ 

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 29 اپریل سے سندھ بھر میں انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔ لوگ ایک شہر سے دوسرے شہر سفر نہیں کرسکیں گے۔ 

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر سندھ میں عوام کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے اور ماسک پہنتے تو حکومت کو سخت فیصلے نہ کرنے پڑتے۔صورتحال بہت تشویشناک ہے اور حکومت کو سخت فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں امتحانات ملتوی کردئیے  جس سے امتحان کی تیاری کرکے جانے والے طلباء کی پریشانیاں بڑھ گئیں۔

 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کیے جانے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں امتحانات ملتوی کردئیے گئے۔

مزید پڑھیں:  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں امتحانات ملتوی کردئیے

Related Posts