شبِ قدر: محکمہ تعلیم سندھ نے 28مارچ کو تعطیل کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شبِ قدر
(فوٹو: اے آر وائی)

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے 28 مارچ 2025 کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے شبِ قدر کے موقعے پر 28 مارچ کو تعطیل کا اعلان سامنے آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 28 مارچ کو صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اسلامی تعلیمات کے مطابق ہر اسلامی سال کے دوران رمضان المبارک کی طاق راتوں میں شبِ قدر کو تلاش کیا جاتا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے شب قدر کی مناسبت سے تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا، پیر31 مارچ سے بدھ دو اپریل تک چھٹیاں ہونگی۔کابینہ ڈویژن نے سرکاری طور پر عید کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے دعویٰ کیا تھا کہ ماہ شوال (عید الفطر) کے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو 3 بج کر 58 منٹ پر ہوگی جبکہ 30 مارچ اور 29 رمضان کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا ، جس میں رویتِ ہلال کا اعلان کیا جائے گا۔

Related Posts