امتحانات کا فیصلہ متوقع، شفقت محمود کی زیرِ صدارت صوبائی وزرائے تعلیم کااجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وقت مانگنے والے طلباء سپلیمنٹری امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں، شفقت محمود
بجٹ 2021،شفقت محمود ہائر ایجوکیشن کیلئے 118 ارب رکھنے پر وزیرِ اعظم کے شکرگزار

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی زیرِ صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا جس میں امتحانات سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی زیرِ صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وزراء شریک ہوں گے۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں امتحانات سے متعلق فیصلہ متوقع ہے، موسمِ گرما کی چھٹیوں کا فیصلہ بھی زیرِ غور آئے گا۔تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن پر بھی گفتگو ہوگی۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ طلباء اور اساتذہ کو ایس او پیز کے تحت لگائی جانے والی پابندیوں کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

قبل ازیں متعدد مرتبہ تعلیمی ادارے کھولے اور بند کیے گئے۔ ایس او پیز کے تحت صوبہ سندھ اور خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں تعلیمی عمل تعطل کا شکار ہے۔ طویل عرصے سے جاری کورونا بحران کے باعث تعلیم بری طرح متاثر ہوئی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ بھر کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل موجودہ کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر آئندہ احکامات تک معطل رہے گا۔

 وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے گزشتہ روز بیان دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کی معطلی کے دوران ہیڈ ماسٹرز اور تدریسی عملہ 50 فیصد کی حاضری کے احکامات کے تحت آسکیں گے۔

مزید پڑھیں: سندھ بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل تاحکم ثانی معطل

کورونا ایس او پیز کے حوالے سے این سی او سی کے سربراہ اسدعمرکی زیر صدارت نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکااجلاس 5 روز قبل منعقد ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج 24مئی سے ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کھول دی جائے گی۔

اجلاس میں ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ تعلیمی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ نویں،دسویں،گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات 20جون سے قبل نہیں ہوسکیں گے،مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھلی رکھی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: این سی او سی کا ریسٹورنٹس، سیاحت اور تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

Related Posts