پنجاب، پہلے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن 29 مئی کو کرانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ
کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ

لاہور:صوبے پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن 29 مئی کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان کی زیرصدارت بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور انعقاد سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں طے کیا گیا کہ پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن 29 مئی کو کروائے جائیں گے۔

پنجاب میں پہلے مرحلے میں 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے،پہلے مرحلے میں ڈی جی خان،راجن پور،مظفر گڑھ،سیالکوٹ، لیہ،خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، ساہیوال، خوشاب، پاک پتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہااؤلدین، جہلم اور اٹک کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

دوسری جانب پنجاب کے سرکاری ونجی سکولوں میں سالانہ امتحانات کا اعلان کردیا گیا، امتحانات 9 مئی سے شروع ہوکر20 مئی تک جاری رہیں گے۔

سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 31 مئی کو کیا جائے گا۔ تمام سکولوں میں نرسری سے آٹھویں جماعت تک کا امتحان منعقد ہوں گے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست مسترد کر دی

امتحانات کیلئے سوالیہ پیپرز 25 اپریل کوسرکاری سکولوں فراہم کئے جائیں گے جبکہ لاہورسمیت پنجاب بھر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔

Related Posts