پاک فوج کا کیچ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 6دہشت گرد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی:پاک فوج نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیانئے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردی کرنے والے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ اس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

واضح رہے کہ 5فروری کو آئی ایس پی آر نے ایک بیان جاری کیا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پنجگور میں کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا،آپریشن کے دوران 20 دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 9 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

مزید پڑھیں: کرم، پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ،پاک فوج کے 5جوان شہید

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ دہشت گردوں نے 2 فروری کو سکیورٹی فورسز کے پنجگور، نوشکی کیمپوں پر حملہ کیا تھا، سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں مقامات پر دہشت گرد حملے ناکام بنائے۔