الیکشن کمیشن کی مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ، قومی اسمبلی میں کونسی پارٹی سب سے آگے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Elections 2024

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستوں کی فراہمی کا مطالبہ مسترد کرنے کے بعد دیگر پارلیمانی جماعتوں کو خواتین اور اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستیں مختص کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں اقلیتوں کے لیے تین مخصوص نشستیں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کو دی گئی ہیں۔

پنجاب سے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں خواتین کے لیے دو مخصوص نشستیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو دی گئی ہیں۔خیبرپختونخوا کی تین اقلیتی نشستوں میں سے مسلم لیگ ن، پی پی پی اور جے یو آئی ف کو ایک ایک نشست دی گئی ہے۔

ای سی پی نے سندھ اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی سمیتا افضل سید اور ایم کیو ایم پی کی فوزیہ حمید کو خواتین کی مخصوص نشستیں دی گئی ہیں۔ سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشست پیپلز پارٹی کے سادھو مل عرف سریندر ولاسائی کو دی گئی ہے۔

مخصوص سیٹوں کی الاٹمنٹ کے بعد مسلم لیگ (ن) 123 نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن گئی ہے، اس کے بعد پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل 82 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پیپلز پارٹی 73 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

آئین کے مطابق سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں جنرل نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین کی تعداد کی بنیاد پر دی جاتی ہیں۔ ان کی الاٹمنٹ کے لیے ای سی پی نے 8 فروری کے انتخابات سے پہلے ہی پارٹیوں سے امیدواروں کی ترجیحی فہرست حاصل کر لی تھی۔

اس سال صورتحال گزشتہ انتخابات سے مختلف ہے کیونکہ اراکین کا سب سے بڑا گروپ آزاد ہے، جن کے پاس مخصوص نشستیں نہیں ہیں۔

Related Posts