عام انتخابات جنوری کے آخر میں کرائے جانے کا امکان، الیکشن کمیشن کا مجوّزہ شیڈول تیار

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

13سیاسی جماعتیں ڈی لسٹ
الیکشن کمیشن آج پنجاب کے لئے نگراں وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرے گا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے مجوّزہ شیڈول تیار کر لیا جس کے تحت الیکشن جنوری کے آخر میں کرائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 28 جنوری 2024 کو کرائے جانے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن کے عملے نے پولنگ کیلئے 27 سے 30 جنوری کی تاریخیں تجویز کیں تاہم کمیشن کی منظوری کے بعد حتمی انتخابی شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عدالت کا ایمان مزاری کو رہا کرنے کا حکم

قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں کا دورانیہ مختصر کردیا۔ حتمی اشاعت 30 نومبر کو مکمل ہوجائے گی جبکہ چیف الیکشن کمشنر اس سے قبل اپنے ایک بیان میں کہہ چکے تھے کہ حلقہ بندیوں کی تکمیل 14 دسمبر تک ہوسکے گی۔

جمعہ کے روز بھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس کی صدارت کی جس کے دوران حلقہ بندیوں کا دورانیہ مختصر کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو ہوگی۔ سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اب تک مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کی تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ تجاویز پر قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا۔ 

Related Posts