قومی الیکشن کمیشن نے 25 اراکینِ اسمبلی اور وزراء کی رکنیت بحال کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن میں یوسف گیلانی کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست سماعت کیلئے منظور
الیکشن کمیشن میں یوسف گیلانی کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست سماعت کیلئے منظور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروانے پر  25 اراکینِ اسمبلی اور وزراء کی رکنیت بحال کردی ہے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری ، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر اور وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ تحریکِ انصاف رہنما  فرخ حبیب، طارق بشیر چیمہ، منزیٰ حسن اور ظلِ ہما  سمیت 25 اراکینِ پارلیمنٹ کی رکنیت بھی مالی گوشوارےجمع کرانے کے باعث بحال کردی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل لیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 318 اراکینِ اسمبلی اور اراکینِ سینیٹ کی رکنیت معطل کردی۔

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 4 روز قبل الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء کو بھی نہ چھوڑا۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور فرخ حبیب کی رکنیت بھی معطل کردی گئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کے ساتھ ساتھ رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی رکنیت بھی معطل کردی۔

جن اراکین کی رکنیت معطل ہوئی ان میں عامر کیانی، راجہ پرویز اشرف اور برجیس طاہر بھی شامل ہیں جبکہ وزیر قانون فروغ نسیم کی سینیٹ میں رکنیت بھی معطل کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  318 اراکینِ اسمبلی اور اراکینِ سینیٹ کی رکنیت معطل 

Related Posts