الیکشن کمیشن نے 318 اراکینِ اسمبلی اور اراکینِ سینیٹ کی رکنیت معطل کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداروں کو کام کرنے دیا جائے، کسی دباؤ میں آئے ہیں نہ آئیں گے، الیکشن کمیشن
اداروں کو کام کرنے دیا جائے، کسی دباؤ میں آئے ہیں نہ آئیں گے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 318 اراکینِ اسمبلی اور اراکینِ سینیٹ کی رکنیت معطل کردی ہے۔

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء کو بھی نہ چھوڑا۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور فرخ حبیب کی رکنیت بھی معطل کردی گئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کے ساتھ ساتھ رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی رکنیت بھی معطل کردی ہے۔

جن اراکین کی رکنیت معطل ہوئی ان میں عامر کیانی، راجہ پرویز اشرف اور برجیس طاہر بھی شامل ہیں جبکہ وزیر قانون فروغ نسیم کی سینیٹ میں رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی عالمگیر خان اور رکن اسمبلی عبدالقادر پٹیل کی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے۔  سینیٹر مصدق ملک کی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے۔ 

 قومی اسمبلی کے اراکین کے ساتھ ساتھ اراکینِ صوبائی اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر اراکین کی رکنیت معطل کی۔

جن اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں سینیٹ کے 12، قومی اسمبلی کے 70 اور پنجاب اسمبلی کے 115 اراکین شامل ہیں۔ سندھ اسمبلی کے 40، خیبر پختونخواہ کے 60 جبکہ بلوچستان کے 21 اراکینِ اسمبلی کی رکنیت معطل ہوئی۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق جن اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے، وہ اس وقت تک معطل رہے گی جب تک اراکین گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کرواتے۔

رکنیت معطل کرنے کے باعث اراکین  کو قانون سازی یا اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ اراکینِ اسمبلی کو اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کے بعد ہی رکنیت کی بحالی ممکن ہوسکے گی۔ 

Related Posts