الیکشن کمیشن سے عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت تحریکِ انصاف رہنماؤں کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے توہینِ کمیشن کیس میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ مقدمے کی سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

معیشت سنبھالنے کے دعویداراغیار کے پاؤں میں گرگئے۔عمران خان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ کیس کی تاریخ 17جنوری رکھی گئی جس کو رولز کے خلاف آج مقرر کرکے فیصلہ دیا گیا۔ یہ الیکشن کمیشن کے  بونے ممبران کا ایک اور جانبدارانہ فیصلہ ہے۔

سابق وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہ اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کا مقدمہ کریں گے۔عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن نے توہینِ کمیشن کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر اور فواد چوہدری کی بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کردیں۔

Related Posts